مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں ہندوستانی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ذرائع کے مطابق ضلع بارہ مولا کے علاقے کستوری نار میں 24 گھنٹوں میں ہلاک ہونے والے علیحدگی پسندوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے جب کہ سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1883237
آپ کا تبصرہ